مشیرخارجہ سے یورپی پارلیمانی کمیٹی کے وفد کی ملاقاتسرتاج عزیزکا دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اطمینان کا اظہار

منگل 18 اپریل 2017 22:30

مشیرخارجہ سے یورپی پارلیمانی کمیٹی کے وفد کی ملاقاتسرتاج عزیزکا دوطرفہ ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اپریل2017ء)مشیرخارجہ سرتاج عزیز سے یورپین پارلیمانی کمیٹی کے آٹھ رکنی وفد نے ملاقات کی،ملاقات میں مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے دوطرفہ تعلقات کے فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا۔تفصیلات کے مطابق منگل کو مشیرخارجہ سرتاج عزیز سے یورپین پارلیمانی کمیٹی کے آٹھ رکنی وفد نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر مشیرخارجہ سرتاج عزیز نے جمہوری استحکام،انسداد دہشتگردی اور معاشی ترقی میں پیشرفت پر آٹھ رکنی وفد کو آگاہ کیا۔

انہوں نے وفد کو کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں سے بھی آگاہ کیا،وفد نے پاکستان کی انسداد دہشتگردی،انسانی حقوق اور معاشی بحالی کی کوششوں کو سراہا۔ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے اور معاشی ترقی کے فروغ پر اطمینان کا اظہار کیا گیا۔…(خ م)