بھارتی جاسوس کلبھوش یادو کی عالمی عدالت انصاف کے ذریعے رہائی کیلئے دہلی ہائی کورٹ میں درخواست دائر

منگل 18 اپریل 2017 23:12

بھارتی جاسوس کلبھوش یادو کی عالمی عدالت انصاف کے ذریعے رہائی کیلئے ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اپریل2017ء) پاکستان میں سزائے موت پانے والے بھارتی جاسوس کلبھوش یادو کی بین الاقومی عدالت برائے انصاف کے ذریعے رہائی کیلئے دہلی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق عوامی مفاد کی قانونی چارہ جوئی (پی آئی ایل)ایک سماجی کارکن راہل شرما کی طرف سے لائی گئی ہے جس میں مرکز کو کلبھوش یادو تک قونصلر رسائی حاصل کرنے کی کوشش کی ہدایت کی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

درخواست میں کہا گیا ہے کہ کلبھوش کو غیر قانونی طور پر پاکستان کی حکومت نے حراست میں رکھا ہوا ہے اور اسکے ایک منصفانہ مقدمے کی سماعت سے انکار کیا ہے۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ پاکستان نے قونصلر رسائی فراہم کرنے سے انکار کرتے ہوئے ویانا کنونشن اور بین الاقومی قانون کے تحت ذمہ داریوں کی خلاف ورزی کی ہے ۔درخواست گزار کا کہنا ہے کہ مرکز کوعالمی عدالت انصاف کا سہار ا لے کر کلبھوشن کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھنے اور اسے سزائے موت دینے کے حوالے سے بین الاقومی قوانین کی خلاف ورزیوں کو چیلنج کرنا چاہیے ۔

متعلقہ عنوان :