جی سی یو سے فریضہ اشرف کی اردو میںپی ایچ ڈی مکمل

منگل 18 اپریل 2017 23:35

لاہور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2017ء)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہورسے فریضہ اشرف نے اردو میں پی ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کر لی ۔

(جاری ہے)

شعبہ امتحانات نے فریضہ اشرف کے تحقیقی مقالے ’’مکتوب نگاری کی تحقیقی افادیت‘‘کی منظوری کے بعد ان کی پی ایچ ڈی کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔فریضہ اشرف نے ڈاکٹر اختر علی کی سربراہی میں اپنی تحقیق مکمل کی۔وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر حسن امیر شاہ نے فریضہ اشرف کو پی ایچ ڈی مکمل کرنے پر مبارکبا دپیش کی ہے۔