مشال خان قتل از خود نوٹس ،چیف جسٹس نے کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا

منگل 18 اپریل 2017 23:41

مشال خان قتل از خود نوٹس  ،چیف جسٹس نے کیس سماعت  کے لیے مقرر کر دیا
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2017ء) چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے مردان کی ولی خان یونیورسٹی میں ہجوم کے ہاتھوں قتل ہونے والے مشال خان سے متعلق از خود نوٹس کیس سماعت کے لیے مقرر کر دیا ہے ، آج بدھ کو چیف جسٹس کی سربراہی میں تین رکنی بنچ کیس کی سماعت کرے گا،ذرائع کے مطابق کیس کے حوالے سے آئی جی خیبر پختونخوا ، ولی خان یونیورسٹی کے رجسٹرار اور ایڈووکیٹ جنرل خیبر پختونخوا کو نوٹسزز جاری کردیئے گئے ہیں ،یا د رہے کہ مشال خان کو توہین مذہب کے الزام میں مردان کی ولی خان یونیورسٹی میں قتل کردیا گیا تھا جس پر چیف جسٹس نے ازخود نوٹس لیتے ہوئے آئی جی خیبر پختونخوا سے 36گھنٹوں میں رپورٹ طلب کی تھی جو منگل کو خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے سپریم کورت میں جمع کرادی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :