رمضان المبارک سے قبل ہی مختلف دالوں کی قیمتوں میں 30روپے تک اضافہ

منگل 18 اپریل 2017 23:48

رمضان المبارک سے قبل ہی مختلف دالوں کی قیمتوں میں 30روپے تک اضافہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2017ء) رمضان المبارک سے قبل ہی مختلف دالوں کی قیمتوں میں 30روپے تک اضافہ ہو گیا ۔ریٹیٹل گروسرز ایسوسی ایشن کے مطابق ایک ہفتے کے دوران دال چنا 30 روپے مہنگی ہوکر 230 روپے کلو جبکہ دال ماش 10 روپے اضافے سے 210 روپے کلو کی سطح پر پہنچ گئی،اسکے علاوہ دال مونگ اور مصور 130 روپے کلو کے حساب سے فروخت ہو رہی ہے ۔

(جاری ہے)

ہول سیلرز کا موقف ہے کہ مقامی سطح پر دال چنا کی فصل خراب ہونے سے درآمدی دالوں پر انحصار بڑھ گیا جبکہ پورٹ پر کنجیشن اور پلانٹ پروٹیکشن ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے درآمدی دالوں کی کنٹینرز کی تاخیر سے دالوں کی سپلائی متاثر ہو رہی ہے جس کی وجہ سے ہول سیل مارکیٹ میں دالوں کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔

متعلقہ عنوان :