پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء لطیف مغل کو سپرد خاک کر دیا گیا

نماز جنازہ میں وزیر اعلیٰ سندھ سمیت پارٹی رہنماؤں، ٹریڈ یونین ورکرز سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی

منگل 18 اپریل 2017 23:59

پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء لطیف مغل کو سپرد خاک کر دیا گیا
کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2017ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنماء اور کراچی ڈویژن کے سیکریٹری اطلاعات لطیف مغل مرحوم کی نماز جنازہ منگل کے روز بعد نماز ظہر غفوریہ مسجد پاکولا گارڈن ایسٹ میں ادا کی گئی جبکہ مواچھ گوٹھ قبرستان میں تدفین کی گئی۔

(جاری ہے)

مرحوم کی نماز جنازہ میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ، وقار مہدی، سینیٹر سعید غنی، ایم پی اے جاوید ناگوری، سینیٹر تاج حیدر، راشد ربانی، حبیب الدین جنیدی، اقبال ساند، سردار نزاکت، وقاص شوکت، صدیق ابو بھائی، ایچ ایم گھانچی، خالد لطیف، لطیف آرائیں، خلیل ہوت، اسلم سموں،اخلاق احمد، محسن رضا، اقبال کاکڑ، ارشد نقوی، ذوالفقار قائم خانی اور دوست احباب، پارٹی کارکنوں، مزدور رہنماؤں سمیت ہزاروں افراد نے شرکت کی۔