سماعت سے محروم بچی ندا خان کی کامیاب سرجری کے بعد وزیراعظم محمد نوازشریف سے ملاقات
وزیراعظم ندا خان سے ملکر خوش ہوئے، یہ بچی پیدائشی طور پر گونگی اور بہری تھی جو کامیاب آپریشن کے بعد بولنے اور سننے لگی ہے
منگل 18 اپریل 2017 23:01
(جاری ہے)
تقریب کے بعد وزیراعظم محمد نوازشریف نے بچی کی بیماری اور طبی وجوہات کے بارے میں معلومات حاصل کیں تو انہیں بتایا گیا کہ ساڑھے چھ سالہ ندا خان بولنے اور سننے کی صلاحیتوں سے محروم ہے۔
وزیراعظم نے سماعت سے محروم بچوں کے علاج معالجہ کیلئے خصوصی مرکز قائم کرنے کی بھی ہدایت کی تھی۔ وزیراعظم کی ہدایات کے مطابق کیپٹل ہسپتال کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر نے فروری 2017ء میں خصوصی میڈیکل بورڈ تشکیل دیا سماعت اور قوت گویائی سے محروم بچوں کے علاج معالجے اور بحالی کے اخراجات وزیراعظم فنڈ سے فراہم کئے جائیں گے جبکہ مہنگے علاج کیلئے غریب خاندانوں کے افراد کا علاج ترجیحی بنیادوں پر کیا جائے گا جو علاج کے اخراجات برداشت نہیں کر سکتے۔ وزیراعظم کی ہدایات کی روشنی میں کیپٹل ہسپتال اور سپیشل ایجوکیشن سنٹر کے باہمی اشتراک سے اس پر عملدرآمد کیا جا رہا ہے جس کی نگرانی ایک خصوصی بورڈ کرتا ہے۔ بولنے اور سننے کی صلاحیتوں سے محروم بچوں کی سرجری وغیرہ ہسپتال جبکہ سپیشل ایجوکیشن سنٹر کے ذریعے ان بچوں کو آڈیالوجسٹ اور سپیچ تھراپسٹ کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔ ندا خان کا آپریشن 22 فروری 2017ء کو کیا گیا اور اس کے کانوں میں سننے کیلئے خصوصی آلات نصب کئے گئے۔ ندا خان کے والدین کا تعلق خیبر پختونخوا کے ضلع مردان سے ہے جنہوں نے اپنی بچی کے کامیاب علاج کے بعد وزیراعظم محمد نوازشریف کا خصوصی شکریہ ادا کیا ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
صدرمملکت کے خطاب پر بحث کے حوالے سے ایوان کے اتفاق رائے سے امور طے کیے جائیں گے، سپیکرقومی اسمبلی
-
گرل فرینڈ کا برگر کھانے پر ایس ایس پی کے بیٹے نے جج کے بیٹے کو قتل کر دیا
-
پنجاب پولیس کو 1ارب 20کروڑ روپے کے فنڈز جاری
-
9 مئی: ڈاکٹر یاسمین راشد کی درخواست ضمانت پر سماعت 27 اپریل تک ملتوی
-
موسمیاتی تبدیلی کرہ ارض کا درپیش عظیم چیلنج ہے، صورتحال کی سنگینی کو سمجھنا ہوگا: بلیغ الرحمان
-
گرفتاری کاڈر:شیر افضل مروت نے اسلام آباد ہائی کورٹ سے حفاظتی ضمانت کیلئے رجوع کرلیا
-
فواد چوہدری کیخلاف مقدمات،سیکرٹری داخلہ کو توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس
-
کے پی حکومت کا بیوٹی پارلرز کے بعد وکلا کو بھی فکسڈ ٹیکس نیٹ میں لانے کا فیصلہ
-
راولپنڈی، 7 سالہ لڑکی کی قابل اعتراض تصاویر اور ویڈیوز وائرل کرنے پر ملزم کو 3 سال قید اور 25 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا
-
جاوید لطیف اور رانا تنویر کے درمیان اختلافات حلقے میں ٹکٹوں کی تقسیم تنازع قرار
-
محاز آرائی سے جمہوریت کمزور ہوگی،مولانا نام بتائیں اسمبلی کس نے بیچی،فیصل کریم کنڈی
-
وزیراعظم کے تاجروں سے خطاب کے دوران بھی بانی پی ٹی آئی عمران خان کا تذکرہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.