آرمی چیف کا 30دہشتگردوں کی پھانسی پرعملدرآمدکیلئے حکم جاری

دہشتگردوں کوسزائے موت فوجی عدالتوں نے سنائی،تمام دہشتگردوں کوسزائے موت بھیانک جرائم میں ملوث ہونے کی بناء پرسنائی گئی۔آئی ایس پی آر

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ بدھ 19 اپریل 2017 16:57

آرمی چیف کا 30دہشتگردوں کی پھانسی پرعملدرآمدکیلئے حکم جاری
راولپنڈی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔19اپریل2017ء) :چیف آف آرمی سٹاف جنرل قمرجاویدباجوہ نے 30دہشتگردوں کی پھانسی پرعملدرآمدکیلئے احکامات جاری کردیے،دہشتگردوں کوسزائے موت فوجی عدالتوں نے سنائی تھی۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آرکے مطابق آرمی چیف جنرل قمرجاویدباجوہ نے سزائے موت پانے والے دہشتگردٹارگٹ کلنگ، اے پی ایس پشاور،سیدوشریف ایئرپورٹ حملے سمیت دیگرجرائم میں ملوث پائے گئے تھے۔سزائے موت پانیوالے دہشتگردفرنٹیئرکوراور دیگرفورسزکے جوانوں کے اغواء سمیت شہیدکرنے میں بھی ملوث تھے۔تمام دہشتگردوں کوسزائے موت بھیانک جرائم میں ملوث ہونے کی بناء پرسنائی گئی۔آپریشن ردالفسادکے بعد بلیک وارنٹ کے اجراء میں تیزی آئی ہے۔

متعلقہ عنوان :