چناری:مقبوضہ کشمیر میں شدید کشیدہ حالات کے باوجود سرینگر مظفرآباد دو طرفہ تجارت معمول کے مطابق رواں دواں

بدھ 19 اپریل 2017 19:55

چناری(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2017ء) مقبوضہ کشمیر میں شدید کشیدہ حالات کے باوجود سرینگر مظفرآباد دو طرفہ تجارت معمول کے مطابق رواں دواں لائن آف کنٹرول کو ملانے والے چکوٹھی اوڑی امن برج سی37مال بردار ٹرکوں نے کراسنگ کی آزاد کشمیر سے 5مال بردار ٹرک مقبوضہ کشمیر گئے اور مقبوضہ وادی سی32مال بردار ٹرک آزاد کشمیر آئے دو طرفہ تجارت جمعرات اور جمعہ کے روز بھی جاری رہے گی دریں اثناء آزاد و مقبوضہ کشمیر کے تاجروں کے اختلافات کے باعث بدھ کے روز بھی مقبوضہ کشمیر سے آزاد کشمیر کیلے کے ٹرک نہ آسکے معلوم ہوا ہے کہ کیلے کو اس وقت تک آزاد کشمیر آنے کی اجازت نہیں ہو گی جب تک آر پار کے ٹریڈرز باہمی مشاورت سے اپنے اختلافات ختم کر کے مشترکہ لائحہ عمل اختیار نہیں کریں گی

متعلقہ عنوان :