سرداریارمحمدرندضلع کچھی کے ہر دل عزیز عوامی اور سیاسی شخصیت ہیں، سفر خان ابڑو

ضلع کچھی میں مختلف قبائل کے قبائلی جھگڑوں کو حل کرکے علاقے میں پیارومحبت اور بھائی چارے کی فضا کو امن اور خوشحالی میں تبدیل کردیا ، سیاسی رہنما

بدھ 19 اپریل 2017 19:55

بھاگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2017ء)سرداریارمحمدرندضلع کچھی کے ہر دل عزیز عوامی اور سیاسی شخصیت ہیں امن واستحکام کیلئے انکی کوششیں قابل قدر ہیں ضلع کچھی میں مختلف قبائل کے قبائلی جھگڑوں کو حل کرکے علاقے میں پیارومحبت اور بھائی چارے کی فضا کو امن اور خوشحالی میں تبدیل کردیا ہے ان خیالات کااظہار بالاناڑی کے سیاسی رہنما سفرخان ابڑو نے کیا انہوں نے کہاکہ سرداریار محمدرند کے مثبت اور اجتماعی سوچ کی وجہ سے آج ضلع کچھی میں امن کی فضا قائم ہے خصوصاً سردار یارمحمد رند نے مختلف قبائل کے قبائلی جھگڑوں حل کرکے عوامی نمائندگی کا بھرپور کردار اداکیاہے اس کے علاوہ علاقے کو امن کی طرف گامزن کردیا ہے انہوں نے کہاکہ ضلعی چئیرمین سردار زادہ میرسردار خان رند،رکن بلوچستان اسمبلی میر عامر خان رند کے اجتماعی سوچ اور عوام دوست ترقیاتی کاموں سے بھی کوئی ذی شعور انسان انکار نہیں کرسکتاہے انہوں نے کہاکہ سردار یارمحمد رند ایک عوامی رہنما ہونے کیساتھ ساتھ ایک منجھلے ہوئے سیاستدان ہیں ضلع کچھی میں کولپور سے لیکر مچھ،ڈھاڈر بھاگ سمیت تمام علاقوں میں سردار یارمحمد رند نے ہمیشہ عوام کے ہر دکھ اور درد میں شریک ہوئے ہیں اور ہمیشہ اپنے عوام کیساتھ مسلسل رابطے میں رہتے ہیں موصوف عوام کیلئے ہردل عزیز لیڈر ہیں انہوں نے کہاکہ رکن بلوچستان اسمبلی میرعامر خان رند اور ضلع چئیرمین کچھی سردازادہ میرسردار خان رند کی کوششوں سے علاقوں میں ترقیاتی کاموں کا جال بچھادیاگیاہے اس سے پہلے عوام کو صرف خوشنما نعروں ،ذاتی مفادات کے ذریعے عوام کا دل بہلاتے تھے لیکن میر عامر خان رند، میر سردار خان رند نے مختلف علاقوں میں عوام کیلئے اجتماعی کام کرکے عوام کے دل جیت لئے ہیںان کی کوششوں کی بدولت آج عوام سیاسی شعور بھی پروان چڑھ رہاہے اب عوام میں تمیز آچکی ہیں وہ خالی خولی نعرے لگانے والوں ،ذاتی مفادات ،انفرادی مفادات حاصل کرنے والوں اچھی طرح سے پہنچانتے ہیں انہوں نے کہاکہ ضلع کچھی غریب عوام متحد اور منظم ہوں سردار یارمحمد رند ،میرسردار خان رند،میرعامر خان رند کے ہاتھ مضبوط کریں کیونکہ اسی میں ہی ان کی بھلائی اور کامیابی کا راز مضمر ہے انہوں نے کہاکہ سردار یارمحمد رند کی کامیابی سے ضلع کچھی میں امن وامان سمیت ترقی اور خوشحالی عوام کا مقدر بنے گا اور عوام ہی راج کرینگے بالاناڑی سمیت تمام علاقوں میں سردار یارمحمد رند عوام کیلئے ایک بہت لیڈر بن چکے ہیںبالاناڑی کے عوام کے شانہ بشانہ جدوجہدکرینگے اور ہرپلیٹ فارم پران کا بھرپور ساتھ دینگے۔