سکھ تنظیموں کی مقبو ضہ کشمیر میں طلباء اور عام شہریوں پر طاقت کے بیجا استعمال کی مذمت عالمی برادری سے فریقین کے درمیان مذاکرات دوبارہ شروع کرانے کے لئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ

بدھ 19 اپریل 2017 20:33

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2017ء) مقبوضہ کشمیر میں سکھ تنظیموں نے بھارتی فورسز کی جانب سے طلباء اور عام شہریوں کے خلاف طاقت کے بیجا استعمال کی شدید مذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق سکھ انتیلیکجیوئلز سرکل ، شیرومانی ایکالی ڈل ، انٹرنیشنل سکھ فیڈریشن ، سکھ سٹوڈنٹس فیڈریشن اور سکھ یوتھز آف کشمیر سمیت مختلف سکھ تنظیموں نے اپنے مشترکہ جاری بیان میں وادی کے مختلف علاقوں میں طلباء اور عام شہریوں کے خلاف طاقت کے بیجا استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس حوالے سے اقوام متحدہ ، اسلامی تعاون تنظیم ، ایمنسٹی انٹرنیشنل اور دیگر حقوق انسانی تنظیموں کے دفاتر میں مفاہمتی یادداشتیں پیش کرنے کا فیصلہ کیا ہے جن میں ان اداروں پر مقبوضہ کشمیر میں حقوق انسانی کی بدترین صورت حال بارے پر توجہ مبذول کرنے اور مظالم کا سلسلہ بند کرنے کے لئے کردار ادا کرنے کا مطالبہ کیا جائے گا ۔

سکھ رہنمائوں نے اپنے بیان میں کہا کہ مستحکم اور خوشحال جنوبی ایشیاء کے لئے بین الاقوامی برادری پاکستان ، بھارت اور کشمیریوں کے درمیان امن مذاکرات کا دوبارہ آغاز کروانے کے لئے فریقین پر دبائو ڈالے ۔ (جاوید)

متعلقہ عنوان :