فاروق حیدرکی تمام ضلعی صدور کو ضلعی پریس کلب کے سامنے وزیراعظم محمد نواز شریف کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے مظاہرہ کرنے کی ہدایت

بدھ 19 اپریل 2017 22:00

مظفر آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 اپریل2017ء) وزیر اعظم آزادکشمیروصدرمسلم لیگ (ن) راجہ محمد فاروق حیدر خان نے تمام ضلعی تنظیموں کو ہدایات جاری کی ہیں کہ کل چار بجے تمام ضلعی پریس کلب ہا کے سامنے ضلعی صدور کی قیادت میں وزیراعظم پاکستان و قائد مسلم لیگ ن میاں محمد نواز شریف کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے مظاہرہ کیا جائے مسلم لیگ ن آزادکشمیر کے مرکزی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق میاںمحمد نواز شریف کشمیریوں کے محسن ہیں کارکنان مسلم لیگ ان سے والہانہ محبت اور عقیدت رکھتے ہیں سپریم کورٹ کا فیصلہ جو بھی آئے قانون کو کسی صورت ہاتھ میں نہیں لیا جائے گا اور اپنے قائد کے ساتھ اظہار محبت اور ان کی حمایت میں بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :