ایران: مردانہ لباس پہن کر میچ دیکھنے پر 8 خواتین گرفتار

بدھ 19 اپریل 2017 23:22

ایران: مردانہ لباس پہن کر میچ دیکھنے پر 8 خواتین گرفتار
تہران(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 اپریل2017ء)یران میں مردانہ لباس پہن کر فٹ بال میچ دیکھنے والی آٹھ خواتین کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ایران کے دارالحکومت تہران میں آٹھ خواتین نے روپ دھارا اورمردانہ لباس پہن کر آزادی اسٹیڈیم میں فٹ بال میچ دیکھنے پہنچ گئیں،خواتین کا حربہ کام نہ آیااورپولیس نے انہیں گرفتار کر لیا۔ایران میں خواتین کے اسٹیڈیم میں فٹ بال میچ دیکھنے اور عوامی مقامات پر سائیکل چلانے پر پابندی عائد ہے۔۔