فرنٹیئرکالج برائے خواتین پشاور میں جشن بہاراں کاانعقاد

جمعرات 20 اپریل 2017 13:02

پشاور۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2017ء) فرنٹیئرکالج برائے خواتین پشاورنے طالبات کیلئے جشن بہاراں کاانعقاد کیا،جس میں کھیلوں کے مقابلوں سمیت ہم نصابی سرگرمیوں کابھی انعقادکیاگیا۔جشن بہاراں کاافتتاح ڈپٹی سیکرٹری اعلیٰ تعلیم زوبیہ نے کیا،طالبات نے خصوصی مکالمے،ٹیبلوز اورتعمیری خاکے پیش کئے اور بین الااضلاعی مقابوں میں بھی حصہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پرمہمان خصوصی زوبیہ نے کہاکہ ہم نصابی سرگرمیوں کی بدولت طالبات کواپناہنرپیش کرنے کاموقع ملتاہے ،کالج کے پرنسپل عذرا خورشید نے کہاکہ طالبات کی جانب سے جشن بہاراں میں جوش وخروش سے حصہ لینااس بات کاثبوت ہے کہ طالبات ان سرگرمیوں میں حصہ لیناچاہتی ہیں۔تعلیم کے ساتھ ساتھ ہم نصابی سرگرمیوں کے انعقاد کوکسی صورت نظرانداز نہیں کیاجاسکتا۔

متعلقہ عنوان :