میاں بیوی کے اندھے قتل کا سراغ مل گیا،قاتل 16 سال بعد گرفتار کرلئے گئے

جمعرات 20 اپریل 2017 13:31

بھکر۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 20 اپریل2017ء) بھکر کی پولیس نے میاں بیوی کے اندھے قتل کا سراغ لگاکر قاتلوں کو 16 سال بعد گرفتار کرلیا، پولیس ٹیم کو نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ سے نواز ا گیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر چوہدری خالد مسعود نے صحافیوں کو بتایا کہ 16 سال قبل بھکر کے شہر کے محلہ معصوم آباد کے رہائشی میاں بیوی اورنگزیباور زینت بی بی کو رات کے آخری پہر میں نامعلوم ملزمان نے اندھا دھند فائرنگ کرکے قتل کیا جبکہ گھر میں موجود نقدی و سامان لوٹ لیا گیا تھا ۔

نامعلوم قاتلوں کے خلاف مقدمہ نمبر 175 زیر دفعہ 302/397 ت پ تھانہ سٹی بھکر میں 2001ء میں درج ہوا جبکہ ملزمان کا سراغ لگانے کی کوششیں جاری ر ہیں۔انہوں نے بتایا کہ اب 16 سال کا عرصہ گزرنے کے بعد میاں بیوی کے اندھے قتل کا سراغ لگانے کی ذمہ داری ایس ایچ او تھانہ سٹی بھکرانسپکٹر محمد آصف خان کو سونپی گئی ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اپنی شبانہ روز محنتوں،جدوجہد کے بعد دو قاتلوں کو گرفتار کرلیا ہے ،جبکہ مزید دو قاتلوں کو گرفتار کرنے کی کوششیں جاری ہیں۔

اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سٹی بھکر محمد آصف خان نے مزید تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر کی طرف سے ملنے والے اس ٹاسک کو میں نے چیلنج سمجھ کر قبول کیا۔ملزمان ملنگ جان ولد طور گل سکنہ گڈولہ روڈ محلہ بہار شاہ بھکر کو مسلح پسٹل 30 بور جبکہ امیر معاویہ ولد بندو خان قوم انصاری سکنہ گڈولہ روڈ محلہ بہار شاہ بھکر کو گرفتار کرلیا ہے ،جبکہ اس قتل میں ملوث دیگر دو ملزمان مسافر خان ولد طور گل،جمال خان ولد نور حسین سکنہ پشاور کی گرفتاری کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

متعلقہ عنوان :