Live Updates

نوازشریف جے آئی ٹی کے فیصلے تک مستعفی ہوجائیں،عمران خان کامطالبہ

آئی ایس آئی اور ایم آئی کے علاوہ تمام ادارے نوازشریف کے انڈرہیں توپھرتحقیقات شفاف کیسے ہونگی؟نوازشریف 60دنوں میں کلیئرہوکرواپس آسکتے ہیں،پاناماکیس پرسپریم کورٹ کافیصلہ قبول ہے،پانچوں ججزنے مے فیئرفلیٹس اور دیگر دستاویزات کومستردکردیا۔چیئرمین پی ٹی آئی کاردعمل

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 20 اپریل 2017 15:48

نوازشریف جے آئی ٹی کے فیصلے تک مستعفی ہوجائیں،عمران خان کامطالبہ
اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔20اپریل2017ء) :چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے پاناماکیس پرسپریم کورٹ کافیصلہ قبول کرتے ہوئے مطالبہ کیاہے کہ میں نوازشریف کوکہتاہوں کہ وہ فوری طورپراستعفیٰ دیں جبکہ تک جے آئی ٹی کافیصلہ نہیں آجاتا۔انہوں نے پاناماکیس کے فیصلے پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پانچوں ججزنے فیصلہ کیاہے کہ مے فیئرفلیٹس اور دیگر دستاویزات کومستردکردیاہے۔

باقی تین ججزنے بھی قطری خط نہیں مانا۔انہوں نے کہا کہ جے آئی ٹی بنانے کافیصلہ آیاہے وہ اس وجہ سے آیاکہ ان کاجھوٹ پکڑاگیاہے۔دوججزنے کہاکہ نوازشریف کونااہل قراردیاجائے۔کیونکہ نوازشریف صادق اور امین نہیں رہے۔نوازشریف وزیراعظم رہنے کااخلاقی جوازکھوچکے ہیں۔سوائے آئی ایس آئی اور ایم آئی کے علاوہ تمام ادارے نوازشریف کے انڈرہیں توپھرتحقیقات شفاف کیسے ہونگی؟نوازشریف 60دنوں میں کلیئرہوکرواپس آسکتے ہیں۔

(جاری ہے)

نوازشریف نے یوسف رضاگیلانی کوبھی یہی مشورہ دیاتھا کہ وہ مستعفی ہوجائیں فیصلے حق میں آنے کے بعدپھرعہدہ سنبھال لیں۔عمران خان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلے سے آج تاریخ بنی ہے ایسافیصلہ کبھی بھی کسی موجودہ وزیراعظم کیخلاف نہیں آیاہے۔سپریم کورٹ کاجے آئی ٹی بنانے کافیصلہ یہ ہے کہ تمام ججزنے نوازشریف کی دستاویزات کومستردکردیاہے۔اب جے آئی ٹی کے سامنے نوازشریف اور اہلخانہ کوپیش ہوناہوگا۔انہوں نے کہا کہ سرکاری افسرنوازشریف کوبلاکرپوچھ رہاہوگانوازشریف کی کیاعزت رہ جائیگی؟یہ ایسے ہی ہے جیسے عزیربلوچ سے تحقیقات ہورہی ہیں۔انہوں نے سڑکوں پرنکلنے والے پارٹی کارکنان کومبارکبادپیش کی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات