اماراتی حکام کےنئے ٹریفک قوانین جاری، عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

جمعرات 20 اپریل 2017 17:16

اماراتی حکام کےنئے ٹریفک قوانین جاری، عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی
دبئی(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 20 اپریل2017ء):۔متحدہ عرب امارات کےنائب صدر،وزایراعظم اور دبئی کے حکمران شیخ محمد بن راشد المختوم نے ان تمام ڈرائیورز کو جو کہ ٹریفک کے اصولوں کی معمولی خلاف ورزی میں ملوث ہیں ،ان کو گاڑیاں ضبط کرنے کی سزا سے مستثنیٰ قرار سے دیا ہے ۔ خلیج ٹائمز کی تفصیلات کے مطابق معمولی ٹریفک میں ملوث گاڑیوں کے مالکان کی گاڑیاں ضبط نہیں کی جائیں گی۔

ساتھ ہی ساتھ جوگاڑیوں ضبط ہونے کی مدت پوری کرچکی ہیں انہیں ان کے مالکان کے حوالے کردیا جائے گا۔ دبئی پولیس کے کمانڈران چیف میجر جنرل عبداللہ خلیفہ المیری کا کہنا ہے کہ یہ اقدام شیخ خلیفہ بن زائد النیہان کے صدر بننے کےاعلان کے سال کےباعث کیا گیا ہے۔اس فیصلے کا اطلاق جلد ازجلد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

تاہم سنگین جرائم میں ملوث ڈرائیورز کوگاڑیاں ضبط کرنے سے مستثنیٰ حاصل نہیں ہوسکتا ہے۔


کن ڈرائیورز کی گاڑیاں نئے قوانین کے باوجود بھی ضبط کی جائیں گی؟
۰لاپروائی سے ڈرائیونگ کرنے والوں ڈرائیورز کی
۰ریڈ سگنل کراس کرنے والوں  ڈرائیورز کی
۰تیز رفتاری میں ملوث ڈرائیورز کی 
۰پیدل چلنے والوں کی زندگیوں کو خطروں میں ڈالنے والے ڈرائیورز کی 
۰دوسری گاڑیوں کوتباہ کرنے والے ڈرائیورز کی