سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعدنوازشریف فوری طورپرمستعفی ہوجائیں،بیرسٹر سلطان محمود چوہدری

’ بکرے کی ماں کب تک خیر منائیگی‘ جے آئی ٹی کی تحقیقات کے بعدوزیراعظم کوگھرجاناپڑیگا،صدرپی ٹی آئی آزادکشمیر

جمعرات 20 اپریل 2017 18:52

سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعدنوازشریف فوری طورپرمستعفی ہوجائیں،بیرسٹر ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 اپریل2017ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم وپی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نواز شریف سے استعفے کا مطالبہ کر تے ہوئے کہا ہے کہ’’ بکرے کی ماں کب تک خیر منائے گی ‘‘کیونکہ اگلے دو ماہ بھی بکرے کی گردن چھری کے نیچے رہے گی۔ دو ججز جن میں بینچ کے سربراہ آصف سعید کھوسہ بھی شامل ہیں نے نواز شریف کو نا اہل قرار دیا ہے جبکہ تین ججز نے اپنا فیصلہ جوائینٹ انوسٹی گیشن ٹیم (JIT) کی تحقیقات مکمل ہو نے تک ٹالا ہے اسطرح اب نواز شریف کے وزیر اعظم رہنے کا ئی جواز باقی نہیں بچا ہے اور اللہ کی ذات عزت اور ذلت دینے والی ہے اور اب نظر یہ آرہا ہے کہ کشمیریوں کے خون ے ساتھ غداری کرنے والے کو مزید دو ماہ کی مہلت ملی ہے۔

(جاری ہے)

اب بچہ بچہ نواز شریف کو کرپٹ اور لٹیرہ کہہ رہا ہے۔ ججوں نے تو اپنا فیصلہ نواز شریف کے خلاف دے دیا ہے لیکن اسکی مزید رسوائی اور ہمیشہ ہمیشہ کے لئے اسکی سیاست کے خاتمے کے لئے ابھی مزید دو ماہ کا وقت ملا ہے۔ جبکہ سپریم کورٹ کے فیصلے کے بعد نوشتہء دیوار پڑھ لینا چاہیے کیونکہ( JIT) عزیر بلوچ اور سولت مرزا جیسے دہشتگردوں کے لئے بنتی ہے جبکہ تین ججز نے اسے دہشتگرد قرار دیا ہے اور دو ججز نے اسے نااہل قرار دے دیا ہے۔

یہ عوام ، عمران خان اور پی ٹی آئی کی بہت بڑی کامیابی ہے اسے ججوں نے آئین کے مطابق مجرم قرار دیا ہے۔اب پاکستان کے عام انتخابات میں پاکستان کے عوام بھی نواز شریف کے خلاف فیصلہ دے کر یہ ثابت کر دیں گے کہ نواز شریف نے اپنی مالیاتی دہشتگردی سے پاکستان پر قبضہ کیا ہوا ہے۔ جو اب کسی صورت قائم نہیں رہ سکے گا۔ان خیالات کا اظہار انھوں نے آج یہاں پارٹی کے مرکزی سیکریٹیریٹ میں ایک پرہجوم پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر آزاد کشمیر بھر سے پی ٹی آئی کشمیر کے سینکڑوں رہنماء اور کارکن بھی موجود تھے۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ سپریم کورٹ نے متفقہ طور پر قطری خط کو مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف اور اسکے دونوں بیٹی( JIT) کے سامنے پیش ہونگے او ر( JIT) سے کہا ہے کہ وہ جب اور جہاں چاہیں مجرموں کو بلا کر تحقیقات کر سکتے ہیں۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ جس نے بھی کشمیریوں سے غداری کی وہ کبھی نہیں بچا اور اس فیصلے نے ثابت کر دیا ہے کہ جس طرح نواز شریف نے مقبوضہ کشمیر کے حریت پسندوں کے خون کے ساتھ غداری کرکے مودی سے اپنا دوستانہ چلایا ہے اسی طرح آزاد کشمیر کے انتخابات میں بھی دھاندلی کرکے تحریک آزادی کو نقصان پہنچایا اور اسے اب ذلت کا سامنا کرنا پڑے گا۔

آخر کوئی شرم ہوتی ہے حیاء ہوتی ہے نواز شریف کو دو ججز نے نااہل قرار دیا ہے اور تین ججز نی نواز شریف کو(JIT) کے سامنے پیش ہونے کا کہا ہے اور یہ لوگ کس ڈھٹائی سے مٹھائی بانٹ رہے ہیں اور خوشیاں منا رہے ہیں۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا کہ قطری خط اب آزاد کشمیر کے حکمرانوں کو بھی نہیں بچا سکے گا۔

متعلقہ عنوان :