وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ خان زہری کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ‘سیف سٹی پروجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ لیا

جمعرات 20 اپریل 2017 22:56

وزیراعلیٰ نواب ثناء اللہ خان زہری کی زیر صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ‘سیف ..
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 20 اپریل2017ء) وزیراعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری کی زیر صدارت جمعرات کے روز یہاں منعقد ہونے والے اعلیٰ سطحی اجلاس میں سیف سٹی پروجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا اور اس حوالے سے بعض اہم فیصلے بھی کئے گئے، ڈائریکٹر جنرل انفارمیشن ٹیکنالوجی نے اجلاس کو منصوبے کے حوالے سے بریفنگ دی، آئی جی پولیس احسن محبوب، سیکریٹری داخلہ ڈاکٹر محمد اکبر حریفال، سیکریٹری خزانہ اکبر حسین درانی، سیکریٹری آئی ٹی، سیکریٹری قانون اور ایم ڈی بلوچستان بی پی پی آر اے نے اجلاس میں شرکت کی۔