سانگھڑ پی ایس 81 ضمنی انتخاب، پیپلز پارٹی کے جام مدد علی نے میدان مار لیا

muhammad ali محمد علی جمعرات 20 اپریل 2017 21:59

سانگھڑ پی ایس 81 ضمنی انتخاب، پیپلز پارٹی کے جام مدد علی نے میدان مار ..
سانگھڑ (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 20 اپریل 2017ء) سانگھڑ پی ایس 81 ضمنی انتخاب میں پیپلز پارٹی کے جام مدد علی نے میدان مار لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سندھ کے صوبائی حلقہ پی ایس 81 سانگھڑ میں ہونے والے ضمنی الیکشن کا غیر سرکاری غیر حتمی نتیجہ سامنے آ گیا ہے۔

(جاری ہے)

پیپلز پارٹی کے جام مدد علی نے ضمنی انتخاب میں میدان مار لیا ہے۔ پیپلز پارٹی کے جام مدد علی 35 ہزار9 سو ایک ووٹ لے کر کامیاب ہوئے ہیں۔ جبکہ فنکشنل لیگ کے جام نفیس26 ہزار 4 سو 28 ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پر رہے۔

متعلقہ عنوان :