7 سالہ بچے کو ساری رات گیم نہ کھیلنے دی تو سکول سے نکال دیا جائے گا۔ سکول کا نوٹس

Ameen Akbar امین اکبر جمعرات 20 اپریل 2017 23:53

7 سالہ بچے کو ساری رات گیم نہ کھیلنے دی تو سکول سے نکال دیا جائے گا۔ سکول ..
ایک ماں نے سوشل میڈیا پر ایک تصویر شیئر کی ہے۔ یہ تصویر ایک نوٹس کی  ہے، جس میں سکول  نے بچے کے ویڈیو گیمز کھیلنے کی حوصلہ افزائی کی ہے۔
ریڈٹ صارف EclecticBlue نے ایک تصویر شیئر کی ہے، جس میں لکھی تحریر کے مطابق ویڈیو گیم کی کلاس میں بچے کی خراب کارکردگی ٹیچر کے لیے پریشان کن ہے۔  اس نوٹس میں  لکھا کہ اگر بچے کو ساری رات گیم کھیلنے نہ دی گئی تو اسے سکول سے نکال دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

اس نوٹس پر دستخط کے طور پر ”دی سکول“ لکھا ہوا تھا۔
بچے کی ماں اگرچہ اپنے بیٹے کی لکھائی دیکھ کر فورا ہی اس کی دھوکہ دہی کے بارے میں جان چکی تھی مگر اس نے بچے کو کچھ نہ کہا۔ اس نے سکول ٹیچر کو بھی فون کر کے بچے کی کارستانی کے بارے میں بتایا، جسے سن کر سکول ٹیچر بھی ہنسنے لگی۔ ماں نے بچے کو سزا دینے کی بجائے اس کے ویڈیو گیم کھیلنے کے وقت میں آدھے گھنٹے کا اضافہ کر دیا۔