کا شتکا ر تل کی فصل کو مختلف بیمار یو ں کے حملہ سے محفوظ ر کھیں، زرعی ماہرین

جمعہ 21 اپریل 2017 15:16

سلانوالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء) ز ر عی ما ہر ین کے مطا بق تل کی فصل د نیا کے تقر یبا 70مما لک میں کا میا بی سے کا شت کی جا ر ہی ہے ا س کی خصو صیات بہت حد تک ز یتو ن کے تیل سے ملتی ہے لہذا ا س کو 5سے 10فیصد تک خو ر د نی تیلوں میں ملا کر کھا نے سے تیل کی کوا لٹی بہتر ہو جا تی ہے تلو ں کا اس استعما ل بیکر ی مصنوعا ت میں بھی ہو ر ہا ہے اسی وجہ سے تلوں کی ما نگ میں بھی ا ضافہ ہو ر ہا ہے تل کی فی ایکڑ ز یا دہ پیداوا ر کے حصو ل کیلئے فصل کو مختلف بیماریوں کے حملہ سے محفوظ ر کھیں کیو نکہ فصل پر مختلف قسم کی بیماریاں حملہ آ و ر ہو کر فصل کو نقصا ن پہنچا تی ہیں جس سے پیداوا ر متاثر ہوتی ہے پتوں کے دھبوں کی بیمار ی دھبوں کی شکل میں ظا ہرہوتی ہے شروع میں یہ دھبے ہلکے گلا بی ر نگ کے جبکہ بعد میں ا ن کا ر نگ سیاہی مائل گہرا ہو نے لگتا ہے اور دھبوں کی جگہ سے پتے سو کھ کر ٹو ٹنا شروع ہو جا تے ہیں اسی طرح پتے دھبوں کے در میان سے خا لی ہو جاتے ہیں جڑ اور تنے کی سڑ ن ایک پھپھوندی سے پھیلتی ہے ا س پھپھوندی کے بیج ز مین مین ر ہ کر پر ورش پاتے ہیں اور پو د وں کی افزا ئش کے وقت حملہ کر تے ہیں ا کھیڑ ا یا مر جھا ئو کی بیما ر ی پھپھوندی سے پھیلتی ہے ا س بیما ر ی کے حملہ سے ابتدا ئی طور پر پو دو ں کی جڑیں جلنا شروع ہو جاتی ہیں جبکہ بعد میں پو د ے مر جھا جاتے ہیں ا ن بیما ر یو ں کے انسدا د کیلئے بیما ر ی سے متاثرکھیتوں میں آ ئند ہ سا ل فصل کا شت نہ کریں فصلوں کے عدل بدل کے طر یقہ پر عمل کریں جبکہ بیمار یو ں کے شد ید حملے کی صو رت میں محکمہ ز راعت تو سیع و پیسٹ وا رننگ کے مقا می فیلڈ عملہ کے مشور ہ سے مناسب ز ہر و ں کا استعما ل کریں ۔

متعلقہ عنوان :