قیامت کی نشانی ہےکہ زرداری قوم کودیانتداری کالیکچردےرہے ہیں،چوہدری نثار

عدالتی فیصلے پرعدالتوں کےاوپرعدالتیں نہیں لگائی جانی چاہئیں،شورمچانےوالے کیس کافیصلہ نہیں بلکہ انتشار،پھڈابازی چاہتے ہیں،یہ ڈائمنڈہار،سرمحل یا60ملین ڈالرکےکیس کی طرح کرپشن کیس نہیں بلکہ لندن فلیٹس خریدنےکاکیس ہے،کہ پیسہ کہاں سےآیا،ڈان لیکس کی رپورٹ سوموارتک آجائیگی۔وفاقی وزیرداخلہ کی ٹیکسلامیں پریس کانفرنس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 21 اپریل 2017 16:39

قیامت کی نشانی ہےکہ زرداری قوم کودیانتداری کالیکچردےرہے ہیں،چوہدری ..
ٹیکسلا(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔21اپریل2017ء) :وفاقی وزیرداخلہ چوہدری نثارعلی خان نے کہاہے کہ قیامت کی نشانی ہے کہ ملک میں آصف زرداری قوم کودیانت وامانت کالیکچردے رہے ہیں،عدالتی فیصلے پرعدالتوں کے اوپرعدالتیں نہیں لگائی جانی چاہئیں،تمام ججزکامتفقہ فیصلہ ہے تمام ججزنے جے آئی ٹی بنانے کیلئے دستخط کیے،شورمچانے والے کیس کافیصلہ نہیں بلکہ انتشار،پھڈابازی چاہتے ہیں،یہ ڈائمنڈہار،سرمحل یا60ملین ڈالرکے کیس کی طرح کرپشن کیس نہیں بلکہ وزیراعظم کے لندن میں فلیٹس خریدنے کاکیس ہے ،کہ فلیٹس بنانے کیلئے پیسہ کہاں سے آیا،ڈان لیکس کی رپورٹ سوموارتک آجائیگی۔

انہوں نے آج ٹیکسلامیں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ عدالتی فیصلے پرتبصرے نہیں کیے جانے چاہئیں نہ ہی عدالتوں کے اوپرعدالتیں لگائی جانی چاہئیں۔

(جاری ہے)

مثبت اندازمیں دیکھاجائے تویہ ایک متفقہ فیصلہ ہے،دوججزیاتین ججزکافیصلہ کہنادرست نہیں ہے۔اگردیکھاجائے توجے آئی ٹی بنانے کیلئے تمام ججزنے دستخط کیے۔مزیدتحقیقات کیلئے جے آئی ٹی بنائی گئی ہے۔

ہماری یادداشت محدودہوگئی ہے۔تھوڑاعرصہ پہلے ہمارے لوگ جے آئی ٹی یاکمیشن بنانے کی بات کررہے تھے۔تاہم سپریم کورٹ کافیصلہ سب کومنظورہوناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے آج پارٹی اجلاس میں سختی سے پارٹی رہنماؤں کوکہا کہ عدالت کوتقسیم نہ کریں بلکہ یہ صرف عدالت کافیصلہ ہے اور ہمیں قابل قبول ہوناچاہیے۔چوہدری نثارنے کہا کہ یہ قیامت کی نشانی ہے کہ ملک میں آصف زرداری قوم کودیانت وامانت کالیکچردیں اور لوگوں کوآرٹیکل 62،63پرسرٹیفیکیٹ دیں ۔

انہوں نے کہا کہ دنیامیں بھی کیسزچلے لیکن یہاں نوازشریف کیخلاف الٹی گنگابہائی گئی کہ آپ ثابت کریں کہ آپ بے گناہ ہیں۔یہ کرپشن کیس نہیں ہے بلکہ یہ کیس ایساہے کہ وزیراعظم اور ان کی فیملی نے لندن میں فلیٹس خریدے یہ پیسہ کہاں سے آیا۔لیکن وزیراعظم کی فیملی کالیگل ٹیم کامئوف ہے کہ ہمارے پاس باہراثاثے موجودتھے۔ہم یہاں سے پیسے نہیں لینگے۔

ذوالفقاربھٹوکے دورمیں اثاثے قومیائے گئے۔انہوں نے کہا کہ کرپشن کیس یہ ہے کہ جیسے ڈائمنڈہار،سرمحل کیس یا60ملین ڈالرکاکیس ہے۔بہت سے لوگوں کے پاس بیرون ممالک گھر اور فلیٹس بھی ہیں بہت سے لوگ چھپاکررکھتے ہیں لیکن میاں نوازشریف نے چھپائے نہیں۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نوازشریف نے روایت قائم کی ہے کہ انہوں نے خود اپنے آپ کوعدالت کے سامنے پیش کیا۔دھرناتوناکام ہوچکاتھا۔سپریم کورٹ کے ججزسمجھتے ہیں کہ مزیدتحقیق ہونی چاہیے توٹھیک ہے۔آج چیونٹی کوبھی پرلگے ہوئے ہیں۔چوہدری نثارنے کہا کہ منگل کوپانامالیکس کے فیصلے کی خبروں کے باعث ڈان لیکس رپورٹ کوفی الحال روک لیاگیاہے۔تاہم اب سوموار کومجھے رپورٹ ملے گی اور اسی روزمیں رپورٹ وزیراعظم کوپیش کردوں گا۔