میرٹھ میں کشمیریوںکابائیکاٹ کرنے ،اتر پردیش سے نکل جانے کے بینرز آویزاں

جمعہ 21 اپریل 2017 20:14

میرٹھ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 اپریل2017ء)مقبوضہ کشمیرمیں بھارتی فورسز پر پتھرائو کے واقعات کے پیش نظر بھارتی ریاست اتر پردیش کے شہر میرٹھ میں کشمیریوںکا بائیکاٹ کرنے اور انہیں اتر پردیش سے نکل جانے کے بینرز لگائے گئے ہیں۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق یہ بینرز 'اتر پردیش نو نرمان سینا' نامی ایک غیرمعروف تنظیم کی جانب سے لگائے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

تنظیم کے صدر امت جانی کاکہنا ہے کہ انہوںنے یہ بینرز اور ہورڈنگز پرتا پور بائی پاس کالجوںکے باہر لگائے ہیں جہاںکشمیری طلباء زیر تعلیم ہیں۔ امت جانی نے میڈیا کو بتایا کہ ریاست میں پڑھنے والے کشمیری طلبہ 30 اپریل تک واپس نہیں جاتے تو ان کا بائیکاٹ کیا جائے گا کیونکہ وہ پاکستان نواز اور علیحدگی پسند سرگرمیوں میں حصہ لیتے ہیں۔ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر ان کی ہدایت پر عمل نہ کیا گیا تو وہ ریاست میں موجود کشمیریوں کو نکالنے کے لیے 30اپریل سے انتہائی جارحانہ مہم کا آغا ز کیاجائیگا ۔