اوپن یونیورسٹی کا علامہ محمد اقبال کے افکار کی ترویج کے لئے تعلیمی ،ْ ادبی اور سماجی سرگرمیوں کے انعقاد کا عہد

جمعہ 21 اپریل 2017 21:44

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2017ء) علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے شاعر مشرق ،ْ ڈاکٹر علامہ محمد اقبال کے افکار کی ترویج کے لئے یونیورسٹی میں تعلیمی ،ْ ادبی اور سماجی سرگرمیوں کے انعقاد کا عہد کیا۔اقبال کے نام سے منسوب ہونے پرفکر اقبال کی ترویج یونیورسٹی کی قومی ذمہ داری ہے اور ہم یہ ذمہ داریاں تعلیمی اور ادبی سرگرمیوں کے ذریعہ بہ حسن و خوبی نبھاتے رہیں گے۔

اقبال کے 79ویں یوم وفات کے حوالے سے یونیورسٹی نے دن بھراپنے ایف ایم اور ویب ٹی وی کی لائیو نشریات جاری رکھیں طلبہ و طالبات اقبال پر خصوصی پروگرامز کے ذریعہ افکار اقبال ان کی فلاسفی اور خیالات سے استفادہ کرتے رہے۔ اس موقع پر وائس چانسلر نے اپنے پیغام میں مزید کہا کہ اوپن یونیورسٹی فکر اقبال پر وسیع سطح پر تحقیق کا کام بھی کررہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ نوجوان نسل کے لئے اقبال کے پیغام کے مختلف پہلوئوں پر مطالعہ بھی جاری ہے۔ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ نوجوانوں کی کردار سازی کے لئے یونیورسٹی میں تسلسل سے قومی ہیروز پرسیمینارز اور کانفرنسسز منعقد کی جاتی ہیں۔ یونیوسٹی کے وائس چانسلر ،ْ پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے کہا کہ فکر اقبال سے رجوع کرنا عہد حاضر کی ضرورت بن چکی ہے۔ انہوں نے طلبہ کے نام اپنے پیغام میں نئی نسل کو تلقین کی کہ اقبال کو پڑھنے اور سمجھنے کو اپنا مشغلہ بنالیں اور ہر شعبہ زندگی میں شاعر مشرق کے افکار سے رجوع کریں۔۔۔۔۔۔(توصیف)

متعلقہ عنوان :