چین کے ایک چڑیا گھر میں چمپینزی کو نئی دوست مل گئی

جمعہ 21 اپریل 2017 22:42

چین کے ایک چڑیا گھر میں چمپینزی کو نئی دوست مل گئی
بیجنگ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اپریل2017ء) چین کے ایک چڑیا گھر میں چمپینزی کو نئی دوست مل گئی۔ کہتے ہیں دوستی ایک ایسا جذبہ ہے جو رنگ و نسل کے فرق سے بالا تر ہوتا ہے، اسی جذبے کے تحت چڑیا گھر کے چمپینزی نے اپنی ایک نئی دوست بنا لی ہے۔

(جاری ہے)

دوستی کے یہ خوبصورت مناظر چین کے صوبے شین ڈونگ کے شہر یانٹائی کے چڑیا گھر میں اٴْس وقت دیکھے گئے جب شیشے کے پنجرے میں قید چمپینزی نے سیر کیلئے آئی ایک بچی سے دوستی کرلی اور اٴْسکے ساتھ کھیلنے لگا۔

ننھی پری پیار کا اظہار کرتی تو چمپینزی بھی بچی کی نقل کرتے ہوئے وہی انداز اپناتا۔ چمپینزی کے اس دلچسپ انداز پر نہ صرف بچی بے حد خوش ہوئی بلکہ وہاں موجود تمام افراد بھی بے حد محظوظ ہوئے اورچمپینزی کی ویڈیوز اور تصاویر بنانے لگے۔

متعلقہ عنوان :