حج درخواستوں کی وصولی ، تمام نجی بنک ہفتہ اور اتوار 22اور 23 اپریل کو کھلے رہیں گے

جمعہ 21 اپریل 2017 23:22

حج درخواستوں کی وصولی ، تمام نجی بنک ہفتہ اور اتوار 22اور 23 اپریل کو ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 اپریل2017ء) سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی وصولی کیلئے تمام نجی بنک ہفتہ اور اتوار 22اور 23 اپریل کو کھلے رہیں گے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی طرف سے جاری کردہ نوٹیفیکشن کے مطابق حج درخواستوں کی وصولی کیلئے بینک ہفتہ22 اور اتوار23اپریل کو بھی کھلے رہیں گے تاکہ عوام کو مشکلات کا سامنا نہ ہو سرکاری سکیم کیلئے حج درخواستیں جمع کرانے کی آخری تاریخ 26 اپریل ہے جبکہ سرکاری سکیم کے تحت حج درخواستوں کی قرعہ اندازی 28 اپریل کو ہو گی وزارت مذہبی امور کے مطابق سرکاری سکیم کے تحت اب تک بینکوں میں دو لاکھ آٹھ ہزار سات بیس درخواستیں جمع کرائی گئی ہیں, واضح رہے کہ سرکاری سکیم کے تحت رواں سال ایک لاکھ سات ہزار پانچ سو چھبیس افراد فریضہ حج ادا کریں گے۔

۔۔۔۔اعجاز خان

متعلقہ عنوان :