مسورکی دا ل ر بیع کی ا یک ا ہم کا شت کی جا نے و الی فصل ہے، ز ر عی ما ہر ین

ہفتہ 22 اپریل 2017 13:56

سلانوالی۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2017ء)ز ر عی ما ہر ین کے مطا بق مسورکی دا ل مو سم ر بیع کی ا یک ا ہم کا شت کی جا نے و الی فصل ہے، اس میں 25فیصد تک لحمیات کے علا و ہ کئی ا ہم معد نی اجزا ء بھی شامل ہیں، یہ نہ صرف غذائیت کی و جہ سے ا ہم ہے بلکہ ز مین کی زر خیز ی میں اصافے کا سبب بھی بنتی ہے ،مسو ر کی فصل سیم زد ہ کلر ا ٹھی اورر یتلی ز مینوں کے علاوہ ہر قسم کی ز مین پر ا چھی پیداوار د یتی ہے، اسے کم ز ر خیز سے در میا نی د ر جہ کی زرخیز ز مین پر کا میابی سے کا شت کیا جا سکتا ہے، ہلکی میرا ز مین سے لے کر بھا ر ی میراز مینوں پر ا س کی کا شت نہا یت کا میا ب ر ہتی ہے، دو تین دفعہ ہل چلا اور سہا گا دے کر ز مین کو ا چھی طرح تیا ر کر لینا چا ہیے، پہلی با ر مٹی پلٹنے و الا ہل چلانا بہت ضروری ہے کیو نکہ ا س سے ا یک طر ف جڑ ی بو ٹیوں کی تلفی اوردوسر ی طر ف ز مین میں پا نی جذ ب کر نے کی صلا حیت بڑھ جاتی ہے، با را نی علاقوں میں ہر با ر ش کے بعد ہل چلا کر و تر محفوظ کر نا نہا یت ا ہم ہے، شرح بیج کی حد مقرر کر نا ایک حل طلب مسئلہ ہے لیکن عا م طور پر 10سے 12کلو گر ام فی ایکڑ بیج کی سفا رش کی جا تی ہے، با را نی علاقوں میں خا ص کر بیج کی مقدا ر کا انحصا ر وقت کا شت ،ز مین میں نمی کی حا لت اور ز مین کی تیا ری پر ہے، ا س لیے بیج کی مقدا ر 15سے 16کلو گرا م فی ایکڑ تک بڑھا نے سے پیداوار پر ا چھے اثرا ت کی توقع کی جا سکتی ہے ۔