وفاقی اردو یونیورسٹی میں ’’ فلسفہ اقبال اور پاکستان‘‘ بارے سیمینار اور تقریری مقابلے کا انعقاد

ہفتہ 22 اپریل 2017 16:13

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 22 اپریل2017ء) وفاقی اردو یونیورسٹی میں ’’ فلسفہ اقبال اور پاکستان‘‘ کے عنوان سے ہفتہ کو ایک سیمینار اور تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا ۔ جس کے جج معروف شاعر پروفیسر توقیر احمد اور محمد نصیر تھے ۔

(جاری ہے)

تقریری مقابلے میں بزنس ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ کی طالبہ عشرت قریشی نے پہلی پوزیشن حاصل کی جس پر انہیں خصوصی انعام سے نوازا گیا ۔

سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے مختلف مقررین نے کہا کہ ہمیں علامہ اقبال کے فلسفہ کے تحت پاکستان کو ایک فلاحی ریاست بنانے کے حوالے سے کردار ادا کرنا چاہئے ۔ انہوں نے کہا کہ علامہ اقبال کا فلسفہ ہمیں اخوت ، بھائی چارے ، امن اور سلامتی کا درس دیتا ہے تقریب میں وفاقی اردو یونیورسٹی کے مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والے طلباء و طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔