وعدے کے باوجود گوشت کیوں کھایا ، بھارتی خاتون شوہر سے طلاق کیلئے عدالت پہنچ گئی

ہفتہ 22 اپریل 2017 17:10

وعدے کے باوجود گوشت کیوں کھایا ، بھارتی خاتون شوہر سے طلاق کیلئے عدالت ..
احمد آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2017ء) بھارت میں ایک خاتون وعدے کے باوجود گوشت کھانے کے معاملے پر شوہر سے طلاق کیلئے عدالت پہنچ گئی ۔بھارتی میڈیا کے مطابق ریاست گجرات میں 23سالہ ریما دوشی نامی لڑکی نے شوہر کے تشدد سے تنگ آکر طلاق کیلئے عدالت سے رجو ع کر لیا جس نے موقف اپنایا گیا ہے کہ اس کے شوہر نے شادی کرتے وقت وعدہ کیا تھا کہ کبھی گوشت نہیں کھائے گا مگر ا ب اس دعدے کی خلاف ورزی کرتا ہے جس کے بعد ہمارا گزار ممکن نہیں رہا اور اس کا واحد حل طلاق ہے۔

درخواست کے مطابق ریما دوشی نامی لڑکی اور کرن ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے مگر لڑکا راجپوت برادری سے تعلق رکھتا تھا جو گوشت کھانے کو معیوب نہیں سمجھتے تھے جبکہ لڑکی جین برادری کی تھی جنہیں لڑکے کے گوشت کھانے پر شدید اعتراض تھا تاہم نوجوان نے ریما سے وعدہ کیا تھا کہ وہ محبت کیلئے یہ سب چھوڑ دیگا جس پر لڑکی اور اس کے والدین شادی کیلئے رضا مند ہوئے تھے ۔

(جاری ہے)

ریما کو چند روز قبل اپنے شوہر کے بارے میں پتہ چلا کہ اس نے گوشت کھایا ہے جس پر اس نے اپنے شوہر سے وضاحت طلب کی تو دونوں میں جھگڑا شروع ہو گیا اور مبینہ طور پر کرن نے ریما کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا اور جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی ۔اس واقعے کے بعد ریما اپنے بچوں کیساتھ والدین کے گھر چلی گئی اور پھر تھانے جا کر درخواست دیدی جس میںموقف اپنایا گیا ہے کہ کرن اسے تھوڑا سا خرچہ دیتا ہے اور اپنے دوستوں کے ساتھ گوشت بھی کھاتا ہے جبکہ اس نے شادی سے قبل یہ وعدہ کیا تھا کہ وہ گوشت نہیں کھائے گا اور سبزیوں پر ہی گزارا کریگا ۔

متعلقہ عنوان :