افغان:امریکی نان نیوکلیئربم حملے میں13بھارتی شہریوں کی ہلاکت کاانکشاف

ہلاک بھارتی شہری پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھے،ہلاک ہونیوالوں میں چندکاتعلق بھارتی خفیہ ایجنسی’را‘سے تھا،بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘کے ہلاک ہونیوالے اہلکارافغان خفیہ ادارے’ این ڈی ایس ‘کے ساتھ ملکرکام کررہے تھے۔میڈیارپورٹس

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ ہفتہ 22 اپریل 2017 18:20

افغان:امریکی نان نیوکلیئربم حملے میں13بھارتی شہریوں کی ہلاکت کاانکشاف
لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔22اپریل2017ء) : افغان علاقے ننگرہارمیں امریکی نان نیوکلیئربم سے حملہ کیاگیاہے،جس میں 13بھارتی شہری ہلاک ہونے کاانکشاف ہواہے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق امریکہ کے افغانستان میں گرائے گئے مدرآف آل بم کی مزیدتفصیلات سامنے آگئی ہیں۔ حملے کے ذریعے زیرزمین داعش کے مرکزکوتباہ کیاگیاتھا۔

(جاری ہے)

امریکی نان نیوکلیئربم میں13 بھارتی شہری بھی ہلاک ہوگئے تھے۔

ہلاک بھارتی شہریوں کاتعلق کیرالہ سے تھا۔ ننگرہارمیں ہلاک ہونیوالے بھارتی شہری پاکستان مخالف سرگرمیوں میں ملوث تھے۔ ہلاک شہریوں میں چندکاتعلق بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ سے تھا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ننگرہارمیں بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘کے ہلاک ہونیوالے اہلکار افغان خفیہ ادارے’ این ڈی ایس ‘کے ساتھ ملکرکام کررہے تھے۔

متعلقہ عنوان :