پنجاب یونیورسٹی ،چار امیدواروں کو پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری

ہفتہ 22 اپریل 2017 20:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2017ء) پنجاب یونیورسٹی نے محمد سہیل ولد شیر محمد کوزوالوجی کے مضمون میں ان کے’’چشمہ جھیل دریائے سندھ کی تازہ پانی کی سپیوں میں بھاری دھاتوں کے ذخائر اور جینیاتی مسمومیت ‘‘کے موضوع پر،ممتازاسلم دختر محمد اسلم ڈوگر کوپنجابی کے مضمون میں ان کے’’تقسیم ہند تے پنجابی نثری ادب (تحقیقی تے تنقیدی مطالعہ)‘‘کے موضوع پر،عثمان آفتاب ولد آفتاب احمد طارق کومائیکروبائیولوجی اینڈ مالیکیولر جنیٹکس کے مضمون میں ان کے ’’مقامی طور پر حاصل کردہ ایکٹینو مائیسیٹس کی ٹیومر کے خلاف صلاحیت اور مرکبات کی چھان بین‘‘ کے موضوع پراوریاسر محمود ولد محمد یعقوب کوعربی کے مضمون میں ان کے’’دراستہ و تحقیق المخطوط: کفایة المجالس للشیخ قاضی ابو جعفر محمد بن عمرو الشعبی ‘‘کے موضوع پر، پی ایچ ڈی مقالہ جات کی تکمیل کے بعد پی ایچ ڈی کی ڈگریاں جاری کر دی ہیں۔

متعلقہ عنوان :