بھارتی فوج کی ریاستی دہشت گردی جاری، مزید دو کشمیری نوجوان شہید کردئیے

ہفتہ 22 اپریل 2017 22:44

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2017ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی کاروائیاں جاری رکھتے ہوئے ا ضلع بڈگام میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق نوجوانوں کو ضلع میں چاڈورہ کے علاقے حیات پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کاروائی کے دوران شہید کیا گیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق بھارتی فوجیوں نے شہریوں کوتشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد بھارتی فوجیوں اور نوجوانوں کے درمیاں شدید جھڑپیں شروع ہوئیں۔بھارتی فوج کے ذرائع کے مطابق اسی علاقے میں مجاہدین اور فوج کے درمیان جھڑپ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :