بھارتی فوج کی ریاستی کارروائیاں جاری،بڈگام میں دو کشمیری نوجوان شہید کردیئے

ہفتہ 22 اپریل 2017 22:58

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 اپریل2017ء) مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے ریاستی دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رکھتے ہوئے ہفتہ کی شام کو ضلع بڈگام میں دو کشمیری نوجوانوں کو شہید کردیا۔

(جاری ہے)

اطلاعات کے مطابق نوجوانوں کو ضلع میں چاڈورہ کے علاقے حیات پورہ میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائی کے دوران شہید کیا گیا۔ مقامی لوگوں کے مطابق بھارتی فوجیوں نے شہریوں کوتشدد کا نشانہ بنایا جس کے بعد بھارتی فوجیوں اور نوجوانوں کے درمیان شدید جھڑپیں شروع ہوئیں۔بھارتی فوج کے ذرائع کے مطابق اسی علاقے میں مجاہدین اور فوج کے درمیان جھڑپ جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :