اسحا ق ڈار کی عالمی بینک کی جنوبی ایشیاء کیلئے نائب صدر سے ملاقات ،پاکستان کی اقتصادی صورتحال پرتبادلہ خیال اورعالمی بینک کیساتھ تعاون پرتبادلہ خیال

حکومت اصلاحات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ،2018 تک 10 ہزارمیگاواٹ بجلی قومی نظام میں شامل کی جائیگی،وزیر خزانہ پاکستانی عوام معیشت اورامن وامان کی صورتحال میں بہتری پرخوش ہیں،انیٹے ڈکسن

ہفتہ 22 اپریل 2017 23:12

اسحا ق ڈار کی عالمی بینک کی جنوبی ایشیاء کیلئے نائب صدر سے ملاقات ،پاکستان ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 22 اپریل2017ء) وزیرخزانہ اسحاق ڈار اورعالمی بینک کی جنوبی ایشیائ کے لیے نائب صدرانیٹے ڈکسن کے درمیان واشنگٹن میں ملاقات ہوئی۔ملاقات میں پاکستان اورعالمی بینک کے درمیان اقتصادی شعبے میں تعاون اورپاکستان کی اقتصادی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہا کہ عالمی بینک پاکستان کاتوانائی کے قابل تجدید منصوبوں میں اہم شراکت دار ہے۔

وزیرخزانہ نے کہا کہ حکومت پاکستان اصلاحات پر عمل درآمد کے لیے پرعزم ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک میں لوڈشیڈنگ کے خاتمے کے لیے مارچ دوہزاراٹھارہ تک دس ہزارمیگاواٹ بجلی قومی نظام میں شامل کی جائے گی۔عالمی بینک کی نائب صدر نے کہا کہ پاکستانی عوام معیشت اورامن وامان کی صورتحال میں بہتری پرخوش ہیں۔

متعلقہ عنوان :