بلاول بھٹو کا پارٹی کی سینئر رہنما لطیف مغل مرحوم کی وفات پر اہل خانہ سے تعزیت

ہفتہ 22 اپریل 2017 23:30

بلاول بھٹو کا پارٹی کی سینئر رہنما لطیف مغل مرحوم کی وفات پر اہل خانہ ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2017ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ہفتہ کو پارٹی کے سینئر رہنما لطیف مغل مرحوم کی وفات پران کے گھر جاکر اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ۔اس موقع پر پیپلزپارٹی سندھ کے صدر نثار احمد کھوڑو ،وقاری مہدی ،راشد ربانی اور پارٹی کے دیگر رہنما بھی موجود تھے ۔

(جاری ہے)

بلاول بھٹو زرداری نے لطیف مغل مرحوم کی مغفرت اور بلند درجات کے لیے فاتحہ خوانی کی ۔چیئرمین پیپلزپارٹی نے کہا کہ لطیف مغل پارٹی کارکنوں کے لیے رول ماڈل کی حیثیت رکھتے تھے ۔پیپلزپارٹی کے لیے ان کی خدمات ناقابل فراموش ہیں ۔انہوںنے ہر مشکل وقت میں پارٹی کے ساتھ وفاداری نبھائی ۔پیپلزپارٹی قیادت اور کارکنان انہیں ہمیشہ یاد رکھیں گے ۔

متعلقہ عنوان :