Live Updates

شہباز شریف کاترک صدر رجب طیب اردوان کو ٹیلی فون ،ریفرنڈم میں کامیابی پر مبارکباد دی

ہفتہ 22 اپریل 2017 23:32

شہباز شریف کاترک صدر رجب طیب اردوان کو ٹیلی فون ،ریفرنڈم میں کامیابی ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 22 اپریل2017ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف نے ترکی کے صدر رجب طیب اردوان کو ٹیلی فون کیااورریفرنڈم میں کامیابی پر ترک صدر رجب طیب اردوان کو مبارکباد دی۔ وزیر اعلی محمد شہباز شریف نے کہا کہ ترکی کے عوام نے آپ کی عظیم قیادت پر ایک بار پھر مہر تصدیق ثبت کی ہے ۔

(جاری ہے)

آپ کی ولولہ انگیز قیادت میں ترکی نے تیزی سے ترقی کی منازل طے کی ہیں۔

انہوںنے کہا کہ ترک عوام نے ریفرنڈم میں اپنے ہردلعزیز قائد کے حق میں ووٹ دے کر ثابت کیا ہے کہ آپ ان کے دلوں میں بستے ہیں اورآپ نے جس طرح اپنے عوام کا بھرپور ساتھ دیا ہے اور ان کی خدمت کی ہے، یہ ریفرنڈم اس خدمت کی فتح ہے۔ انہوںنے کہا کہ ترک عوام نے ووٹ کی طاقت سے ایک بار پھر ثابت کیا ہے کہ محنت، خدمت اور دیانت کی سیاست کا کوئی نعم البدل نہیں۔
Live وزیراعظم شہباز شریف سے متعلق تازہ ترین معلومات

متعلقہ عنوان :