اختیارات کا ناجائز استعمال،سعودی عرب میںسول سروس کے سعودی وزیر عہدے سے برطرف،تحقیقات کا حکم

اتوار 23 اپریل 2017 13:00

اختیارات کا ناجائز استعمال،سعودی عرب میںسول سروس کے سعودی وزیر عہدے ..
ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2017ء) سعودی عرب میں سول سروس کے وزیر خالد العرج کو اختیارات کے ناجائز استعمال کی پاداش میں اپنے عہدے سے الگ کر دیا گیا ۔

(جاری ہے)

عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں سول سروس کے وزیر خالد العرج کو اختیارات کے ناجائز استعمال کی پاداش میں اپنے عہدے سے الگ کر دیا گیا ہے اور انکے خلاف تحقیقات بھی شروع کردی گئی ہیں۔ عصام بن سعید سبکدوش کئے جانے والے وزیر کی جگہ لیں گے۔اس امر کا اعلان ہفتے کی شب شاہی دیوان سے جاری ہونے والے 45 فرامین میں سے ایک شاہی فرمان میں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :