وادی نیلم، محکمہ وائلڈ لائف کی غفلت ، نیشنل پارک گھموٹ کے بھوکے شیر وادی میں پھیل گئے‘ متعدد جانور ہلاک کردیئے

اتوار 23 اپریل 2017 14:10

مظفرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2017ء) وادی نیلم، محکمہ وائلڈ لائف کی غفلت ، نیشنل پارک گھموٹ کے بھوکے شیر وادی میں پھیل گئے ، محکمہ وائلڈ لائف شیروں کو نیشنل پارک کی حدود میں رکھنے میں مکمل ناکام، نیشنل پارک کی حدود بندی پر باڑلگانے اور شیر پالنے کا کثیر فنڈز محکمہ ہڑپ کردیاگیا،وادی کے مختلف علاقوںکیل ، سرگن، شاردہ ، خواجہ سیری، تہجیاں، دودھنیال ، ٹھنڈاپانی ، گہوری ، چھری ، بیسانوالی ، صہبائی ، بٹنگی ریشنہ ، بیلہ محمد خان، شیخ بیلہ ، بن تل ،دوسٹ منڈکرو، کیل سیری ، گھموٹ، بگنواں، دواریاں، رتی گلی سمیت وادی کے سینکڑوں دیہاتوں میں شیر نے انسانی آبادی کارخ کرلیا، بیل ، گائے ، گھوڑے ، گدھے ، بھیڑ بکریاں، کتے مارڈالے ،انسانی آبادی میں خوف وہراس پھیل گیا،بھاری نقصان کے باعث شیر شکار ہونے کاخدشہ ، معصوم بچے سکول جانے سے بھی کترانے لگے ،محکمہ وائلڈ لائف پارک کے نام پر بھاری فنڈز ہضم کرنے اور تنخواہیں مراعات لینے میںمصروف عمل، صحیح معنوں میں شیر پال سکے نہ نیشنل پارک کی باڑی لگائی جاسکی ،شیر جنگلوں میں چھوڑ کر انسانی آبادی کیلئے ایک بڑا خطرہ پیدا کردیا۔

(جاری ہے)

عوا م علاقہ دودھنیال چیئرمین عوامی رابطہ بورڈ مسلم لیگ ن مظفرآباد ڈویژن عبدالرشید ڈار ،حاجی جمشید میر ، تحریک انصاف وارڈ چانگن کے صدر محمد وحید میر، نوجوان راہنما عامر حسین میر ، مسکین لون چیئرمین پی پی دودھنیال نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ وائلڈ لائف کا وادی نیلم میں کام صرف تنخواہوں اور مراعات تک محدود ہے، نیشنل پارک گھموٹ کی تعمیرو وباڑی کی تنصیب پرمحکمہ وائلڈ لائف کے حکام سے کروڑوں روپے ہڑ پ کردیئے ہیں جبکہ بیرون ممالک سے لائے گئے جنگلی شیروں کو کھلے عام جنگلوں میں چھوڑ کر انسانوں اور جانوروں سب کیلئے خطرہ پیدا کردیاہے انہوں نے کہاکہ وادی نیلم کی معشیت مال مویشی سے منسلک ہے بھاری تعداد میں جانوروں کاضیائع قومی نقصان میں شامل ہے ۔

انہوں نے کہاکہ انسانی جانوں کو بھی شدید خطرات لاحق ہوچکے ہیں۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیاہے کہ مذکورہ بالا علاقوں میں نقصان ہونے والے جانوروں کامعاوضہ محکمہ وائلڈ لائف فراہم کرے ، اور بھوکے شیر کو بھی حدود نیشنل پارک گھموٹ میں رکھے انہوں نے چیف سیکرٹری ، سپیکراسمبلی سے مطالبہ کیاہے کہ نیشنل پارک میں رکھے جانیوالے شیروں کیلئے باڑکی تنصیب یقینی بنائی جائے انہوں نے کہاکہ اگر شیر سے کوئی انسانی جان کو نقصان پہنچ تو محکمہ وائلڈ لائف کے ضلعی آفیسران واہلکاران اور ڈی جی محکمہ وائلڈ لائف کیخلاف ایف آئی درج کرائیں گے ۔

متعلقہ عنوان :