شامی فوجی کیمپ پر اسرائیل کا حملہ، 3افراد ہلاک،2زخمی

اتوار 23 اپریل 2017 16:20

شامی فوجی کیمپ پر اسرائیل کا حملہ، 3افراد ہلاک،2زخمی
دمشق(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2017ء) اسرائیلی فوج نے گولان ہائٹس میں شام کے حامی مسلح فائٹرز کے ایک کیمپ کو نشانہ بنایا ہے، حملے میں 3 فائٹرز ہلاک اور2 زخمی ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یہ حملہ القنیطرہ کے علاقے میں قائم الفوار کیمپ پر کیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

شام پر نگاہ رکھنے والے مبصر گروپ سیرین آبزرویٹری کے مطابق اسرائیلی فوج الفوار کیمپ میں واقع ہتھیاروں کے ایک ذخیرے کو تباہ کرنے کی کوشش میں تھی۔

دوسری جانب اسرائیل کا کہنا ہے کہ اس کی فوج نے گولان کے پہاڑی علاقے میں مارٹر گولہ داغنے کے جواب میں شام کے اندرونی علاقے میں جوابی کارروائی کی تھی۔ شامی نیوز ایجنسی سانا کے مطابق اسرائیلی فوج نے القنیطرہ صوبے میں شامی فوج کی اگلی پوزیشن کو نشانہ بنایا ہے۔

متعلقہ عنوان :