شمالی کوریا نے ایک اور امریکی کو گرفتار کر لیا

اتوار 23 اپریل 2017 16:20

شمالی کوریا نے ایک اور امریکی کو گرفتار کر لیا
پیانگ یانگ/سیول(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2017ء) شمالی کوریا نے ایک اور امریکی کو گرفتار کر لیا جس کے بعد حالیہ دنوں میں گرفتار کیے گئے امریکی شہریوں کی تعداد 3 ہو گئی ۔جنوبی کوریائی نیوز ایجنسی یونہاپ نے رپورٹ کیا ہے کہ شمالی کوریائی حکام نے ایک اور امریکی شہری کو حراست میں لے لیا ہے۔

(جاری ہے)

اس طرح حالیہ ایام میں گرفتار کیے گئے امریکی شہریوں کی تعداد تین ہو گئی ہے۔

گزشتہ روز گرفتار ہونے والا کوریائی نژاد امریکی شہری ہے اور اِس کی عمر پچاس برس سے زائد بتائی گئی ہے۔ کم نامی امریکی شہری ایک ماہ قبل شمالی کوریا میں امدادی سرگرمیوں کی تفصیلات جاننے کے لیے پہنچا تھا۔ کم کو شمالی کوریائی حکام نے اس وقت گرفتار کیا جب وہ پیونگ یانگ کے انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر واپس جانے کے لیے اپنی پرواز کا انتظار کر رہا تھا۔