شمالی کوریا نے امریکی بحری بیڑہ تباہ کرنے کی دھمکی دے دی

اتوار 23 اپریل 2017 21:40

شمالی کوریا نے امریکی بحری بیڑہ تباہ کرنے کی دھمکی دے دی
پیانگ یانگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 اپریل2017ء) شمالی کوریا نے جاپان کے ساتھ مشترکہ فوجی مشقوں میں شریک ہونے والے امریکی بحری بیڑے کو سمندر میں ڈبونے کی دھمکی دے دی ہے۔

(جاری ہے)

غیرملکی میڈیا کے مطابق شمالی کوریا نے امریکا اور جاپان کی مشترکہ فوجی مشقوں پر شدید رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے دھمکی دی ہے کہ شمالی کوریا امریکی بحری بیڑے کو سمندر میں غرق کرنے کیلئے پوری طرح سے تیار ہے۔شمالی کوریا کی حکمران جماعت ورکرز پارٹی کے رہنما روڈنگ کے مطابق ہم ایک ہی حملے میں امریکی طیارہ بردار بیڑے کو سمندر میں ڈبو سکتے ہیں اور امریکا کو اپنی فوجی طاقت دکھانے کیلئے تیار ہیں۔

متعلقہ عنوان :