ملتان میں نوکری سے برطرفی پر سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کر کے نشتر ہسپتال کے اے ایم ایس ڈاکٹر وسیم جاوید کو قتل کر دیا،فائرنگ سے دوافراد شدیدزخمی ،ملزم فرار

اتوار 23 اپریل 2017 22:30

ملتان میں نوکری سے برطرفی پر سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کر کے نشتر ہسپتال ..
ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 23 اپریل2017ء) ملتان میں نوکری سے برطرفی پر سکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کر کے نشتر ہسپتال کے اے ایم ایس ڈاکٹر وسیم جاوید کو قتل کر دیا۔ فائرنگ سے دو افراد شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس نے گارڈ کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارنا شروع کر دئیے ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق ملتان میں چونگی نمبر ایک کے قریب چناب ہسپتال سے ملحقہ گھر میں نشتر ہسپتال کے اے ایم ایس ڈاکٹر وسیم جاوید کو اسی کے سیکیورٹی گارڈ نے فائرنگ کر کے قتل کر دیا جبکہ گھر میں موجود دو افراد کو شدید زخمی کر دیا جنہیں تشویش ناک حالت میں نشتر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

واقعہ کے بعد پولیس کی بھاری نفری بھی موقع پر پہنچ گئی جس نے جاں بحق ڈاکٹر کی لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے نشتر ہسپتال منتقل کر دیا ہے۔ پولیس نے فرار سکیورٹی گارڈ رفیق خان کی رائفل اور گولیاں قبضے میں لی ہیں۔ پولیس کے مطابق گارڈ 12 سال سے ڈاکٹر وسیم کے گھر تعینات تھا، جسے ڈاکٹر نے نوکری سے فارغ کرنے اور گھر چھوڑنے کا حکم دیا جس پر اس نے فائرنگ کر دی۔

متعلقہ عنوان :