پانامہ کیس کے فیصلے پر نظر ثانی درخواست کا ابھی کوئی ارادہ نہیں ہے۔ عمران خان
نیب کے چئیرمین کے خلاف آئندہ دو تین روز میں ریفرنس دائر کریں گے۔ یونس خان کو منفرد اعزاز حاصل کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں۔ پی ٹی آئی چئیرمین عمران خان کی میڈیا سے گفتگو
سمیرا فقیرحسین پیر 24 اپریل 2017 11:28
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ یونس خان میں ہمت،حوصلہ اور صلاحیت ہے،یونس خان نے کوالٹی بولنگ اورمشکل کنڈیشنزمیں کامیابی حاصل کی۔
سپریم کورٹ میں کیس کی سماعت سے متعلق انہوں نے کہا کہ بنی گالہ میں سیمنٹ کا جنگل آرہاہے۔بنی گالہ میں پارکس پر قبضے ہورہے ہیں ۔دنیا بھر میں پاکستان میں سب سے زیادہ بچے گندا پانی پینے سے مرتے ہیں۔ میں نے بنی گالہ کی بات کی ہے۔یہ پورے پاکستان کا مسئلہ ہے۔ ملک میں چائنا کٹنگ ہورہی ہے۔بچوں کے کھیل کے میدان ختم ہورہے ہیں۔بنی گالہ میں حدود کا جھگڑا کھڑا کردیا جاتا ہے۔ضلعی انتظامیہ کہتی ہے ہماری حدود نہیں۔سی ڈی اے کہتی ہے ہماری نہیں ۔بنی گالہ کس حدود میں ہے؟ اب چیف جسٹس ہی مسئلہ حل کراسکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم سپریم کورٹ اور عدلیہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ملک اداروں پر چلتے ہیں اور یہاں ادارے تباہ کردیے گئے ہیں۔ ادارے تباہ ہونے کے بعد اب صرف سپریم کورٹ پر ہی اعتماد رہ گیا ہے۔ ادارے تگڑے ہوں تو وزیراعظم کرپشن کر ہی نہیں سکتا۔پانامہ کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے نے اداروں کو ایکسپوز کردیا ہے۔چیف جسٹس کا شکر گزار ہوں کہ عوامی مفادات پر میرے خط کا نوٹس لیا۔بنی گالہ میں پلازہ اور فلیٹس کا گندا پانی راول ڈیم میں جا رہا ہے۔گندے پانی سے راولپنڈی کے عوام متاثر ہورہے ہیں۔بنی گالہ کے دونوں پارکوں پر قبضہ ہورہا ہے۔پارکوں کو آنے والی نسلوں کے لیے بچانا ہوگا۔پاکستان گلوبل وارمنگ سے متاثر ہونے والے ممالک میں شامل ہے۔ اناج اگانے والی زمین پر ہاوسنگ سوسائٹیاں بنائی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم کو سپریم کورٹ سے امید ہے۔ عمران خان نے اعلان کیا کہ ہم چیئرمین نیب کے خلاف اگلے دو تین دن میں ریفرنس دائر کرنے جارہے ہیں۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یرغمال تفریح گاہیں
-
رشوت خوری کا الزام، روس کے نائب وزیر دفاع گرفتار
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
تحریک انصاف کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے
-
ایران کے صدرڈاکٹرابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ
-
وزیراعظم کا کراچی کے لیے 150 بسیں دینے کا اعلان
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو مل کر کام کرنا ہوگا،وزیراعظم
-
وزیراعظم کی وزیراعلی سندھ کو صوبے کے مالی مسائل حل کرنے کی یقین دہانی
-
ہیلری کلنٹن کیساتھ کام کرنے پر ملالہ یوسف زئی کو تنقید کا سامنا
-
190 ملین پاؤنڈز کیس: عمران خان کی درخواست ضمانت پر سماعت 29 اپریل تک ملتوی
-
پاکستان الیکٹرک گاڑیوں ں تیاری میں اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کوفروغ دے رہا ہے، رپورٹ
-
پاکستان اور ایران کا آزاد تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے، دوطرفہ تجارت پانچ سال میں 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ، ایران کے صدر ڈاکٹر سیّد ابراہیم رئیسی کے دورے کے اختتام پر مشترکہ بیان جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.