پانا ما کیس ،ْتحقیقاتی مشترکہ کمیٹی میں پاک فوج کے نمائندے قانونی کر دار کو شفاف طریقے سے ادا کرینگے ،ْ کور کمانڈز کانفرنس میں فیصلہ

جی ایچ کیو میں ہونے والی کانفرنس میں آپریشن رد ا لفساد کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا

پیر 24 اپریل 2017 16:46

پانا ما کیس ،ْتحقیقاتی مشترکہ کمیٹی میں پاک فوج کے نمائندے قانونی کر ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2017ء) کور کمانڈز کانفرنس نے اس اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ پانا ما کیس میں سپریم کورٹ کے فیصلے کے مطابق تحقیقاتی مشترکہ کمیٹی میں پاک فوج کے نمائندے اپنے قانونی کر دار کو شفاف طریقے سے ادا کریں گے ۔ فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے ایک بیان کے مطابق 202ویں کور کمانڈرز کانفرنس جی ایچ کیو میں ہوئی جس میں پانا ما کیس کی تحقیقات کیلئے مشترکہ کمیٹی کے مسئلہ پر غور کیا گیا ۔

(جاری ہے)

بیان میں کہاگیا کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے جس طریقے سے کمیٹی سے توقعات وابستہ کی ہیں اور اس پر اعتماد کا اظہار کیا پاک فوج کے نمائندے اس پر پورا اترینگے ۔یاد رہے کہ سپریم کورٹ نے 20اپریل کو سنائے جانے والے فیصلے میں تحقیقات کیلئے ایک مشترکہ کمیٹی بنانے کا حکم دیا تھا جس میں آئی ایس آئی اور ایم آئی کے نمائندوں سمیت مختلف اداروں کے نمائندے شامل ہونگے ۔آئی ایس پی آر کے مطابق کور کمانڈز کانفرنس میں فوجی نمائندوں اور پانا ما کیس کے فیصلے کے حوالے سے گفتگو کی گئی ۔بیان کے مطابق کانفرنس میں آپریشن رد ا لفساد کے حوالے سے ہونے والی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :