Live Updates

مظفرآباد ،پانامہ فیصلہ پر نواز شریف کے مستعفی ہونے کے مطالبے کو لے کر تحریک انصاف کے احتجاجی دھرنے پر پولیس کا دھاوا

لاٹھی چارج درجن سے زائد تحریک انصاف کے رہنما گرفتار

پیر 24 اپریل 2017 21:49

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 24 اپریل2017ء) پانامہ لیکس کا فیصلہ آنے پر نواز شریف کے مستعفی ہونے کے مطالبے کو لے کر تحریک انصاف کے احتجاجی دھرنے پر پولیس کا دھاوا ،لاٹھی چارج درجن سے زائد تحریک انصاف کے رہنما گرفتار ،گرفتارہونے والوں میں سردار تبارک،امتیازاعوان ،ممبر اسمبلی عبدالماجد خان ،خواجہ فاروق ،جوادگیلانی،عبدالرزاق خان ،راجہ شیراز ،راجہ الیاس خان ،منیر اختر سلہریا،خورشید بانڈے،عبدالرزاق خان،ملک انصر سہیل،ملک عنصر ،مظہر اعوان،عامر چک ،ودیگر شامل تھے،جبکہ سابق امیدوار اسمبلی خواجہ فاروق کو دوران حراست طبیعت ناساز ہونے پر ہسپتال منتقل کر دیا گیا ،گرفتاریوں کے خلاف پی ٹی آئی یوتھ ونگ کے نوجوانوں نے ضلعی صدر زاہد مغل ،ذیشان مغل ،ناظم چوہدری ،نفیس عباسی،کی قیادت میں پلیٹ ،اپر اڈہ ،چہلہ بانڈی ،گوجرہ میں ٹائر جلا کر سڑکیں بند کر دیں،شدید احتجاج کے بعد ضلعی انتظامیہ نے پی ٹی آئی رہنمائوں کو رہا کردیا ،دریں اثناء تحریک انصاف کے کارکنان پر لاٹھی چارج ،شیلنگ اور پولیس گردی کے خلاف کارکنان نے شدید نعرے بازی کی
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات