لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کے زیر نگرانی گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات کل سے شروع ہوں گے

پیر 24 اپریل 2017 22:24

لاڑکانہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2017ء) لاڑکانہ تعلیمی بورڈ کے زیر نگرانی گیارہویں اور بارہویں جماعت کے سالانہ امتحانات (کل) منگل سے شروع ہو رہے ہیں جس میں لاڑکانہ ڈویژن کے پانچوں اضلاع لاڑکانہ، قمبر شہدادکوٹ، شکارپور، جیکب آباد، کشمور کندھ کوٹ سمیت دادو ضلع کے دو تحصیلوں خیرپور ناتھن شاہ اور میہڑ سے تعلق رکھنے والے 80867 امیدوار حصہ لے رہے ہیں جن کے لئے مجموعی طور پر 88 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جبکہ نقل کے روک تھام کے لئے 32 وجیلنس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں جس میں تعلیمی بورڈ لاڑکانہ کی 15 اور محکمہ تعلیم کی 17 وجیلنس ٹیمیں شامل ہیں۔