سپین کے سفیر کارلوس مورالیس کا نمل کا دورہ ، طلبہ کو اسپین، یوپین یونین اور پاکستان کے مابین تعلقات پر لیکچر دیا

پیر 24 اپریل 2017 22:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 24 اپریل2017ء) سپین کے سفیر کارلوس مورالیس نے نیشنل یونیورسٹی آف ماڈرن لینگوئجز (نمل) کا دورہ کیا اور طلبہ کو اسپین، یوپین یونین اور پاکستان کے مابین تعلقات پر لیکچر دیا۔ اس موقع پر ریکٹر نمل میجر جنرل (ر)ضیا الدین نجم ، ڈائریکٹر جنرل بریگیڈئیر ریاض احمد گوندل ، ڈین لینگوئجز ڈاکٹر سفیر اعوان ،ڈائریکٹرز، صدور شعبہ اور طلبا کی کثیر تعداد بھی شریک تھی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے سفیر نے کہا کہ یورپی یونین اور بالخصوص اسپین اور پاکستان کے مابین بہترین تجارتی، سفارتی اور کاروباری تعلقات قائم ہیں ، اور یورپین یونین ممالک میں لاکھوں پاکستانی وہاں کی ترقی میں بھر پور کردار ادا کر رہے ہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مسئلے کو اقوام متحدہ کی قرارداد کے مطابق حل ہونا چاہئے اور کشمیر میں انسانی حقوق کی پامالیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کواقوام متحدہ کی قرارداد کو قبول کرنا چاہیئے ۔

متعلقہ عنوان :