ایجنٹس نے مبینہ طور پر بھارتی مسلمان خاتون کو سعودی عرب میں 3لاکھ روپے کے عوض فروخت کر دیا

پیر 24 اپریل 2017 23:29

ایجنٹس نے مبینہ طور پر بھارتی مسلمان خاتون کو سعودی عرب میں 3لاکھ روپے ..
نئی دہلی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 24 اپریل2017ء) بھارتی شہر حیدرآباد کی ایک اور خاتون ایجنٹس کے دھوکے کا شکار ہو گئی، ایجنٹس نے مبینہ طور پرمسلمان خاتون کو سعودی عرب میں 3لاکھ روپے کے عوض فروخت کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق بھارتی شہر حیدرآباد کی ایک اور خاتون ایجنٹس کے دھوکے کا شکار ہو گئی ہے ،جو کہ سعود ی عرب میں کفیل کی جانب سے جنسی اور ذہنی ہراسگی کا شکار ہے ۔

39سالہ سلمہ بیگم جو کہ حیدرآباد کے علاقے ببن نگر کی رہائشی ہے ،اسے مبینہ طور پر اکرم اور شفیع نامی شہری کی جانب سے گھریلوملازمہ کی نوکری کیلئے 21جنوری 2017کو سعودی عرب بھیجا گیا تھا ۔سلمہ بیگم کی بیٹی سمینہ نے بھارتی اخبار ٹائمز آف انڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی والدہ کو اکرم اور شفیع نے دھوکہ دیاہے اور وہ مصیبت میں ہیں ،وہ گھر واپس آنا چاہتی ہیں لیکن ان کا کفیل انہیں وطن واپس نہیں آ نے دے رہا ،حالانہ میں ایجنٹ اکرم سے مل کر میں نے اس سے درخواست بھی کی تھی کہ میری ماں کو واپس لے آ لیکن اس نے کچھ بھی کرنے سے انکار کر دیا ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد ہم نے پولیس سے رابطہ کیا لیکن پولیس بھی اس چیز پر خاموش ہے اور کچھ کرنے سے قاصر نظر آ رہی ہے ۔سمینہ نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ اس کی والدہ کو کفیل کے ہاتھوں تین لاکھ روپے میں فروخت کر دیا گیاہے ،یہ جنسی ہراساں کرنے کا معاملہ اس وقت شروع ہوا جب اس کی والدہ نے سعودی کفیل سے نکاح بن متاع کرنے سے انکار کر دیا جس کے بعدمیری والدہ نے جیسے تیسے کر کے مجھے اس سارے معاملے کی اطلاع دی کہ اسے ایجنٹوں نے کفیل کو بیچ دیاہے ۔

متعلقہ عنوان :