کوئٹہ, پاکستان کے عوام اپنی سرزمین پراپنے اور دنیا بھر کے لئے دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑرہے ہیں,محمد خان اچکزئی
ہمارے غیور عوام اور سیکیورٹی فورسز نے اپنی جانوں کے نذرانے پیش کئے اور اب دنیا کو امن دینے کے لئے دہشت گردوں کے خلاف سیسہ پلائی دیوار بنے ہوئے ہیں گورنر بلوچستان کی پاک نیوی وار کالج لاہور کے شرکاء سے گفتگو
پیر 24 اپریل 2017 23:35
(جاری ہے)
گورنر نے ان کو صوبے میں جاری ترقیاتی منصوبوں، امن وامان کی صورتحال اور حکومت کی جانب سے عوام کو فراہم کی جانے والی تعلیم وصحت کی سہولیات کے بارے میں آگاہ کیا۔
انہوں نے شرکاء کو سی پیک کے حوالے سے بتایا کہ صوبے میں اسی حوالے سے کام کا آغاز ہوچکا ہے یہ منصوبہ خطے میں گیم چینجر کی حیثیت رکھتا ہے اور بلوچستان اس منصوبے کے تحت اقتصادی ومعاشی حوالے سے دنیا بھر کا گیٹ وے ثابت ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان چونکہ کئی شعبوں میں ایک پسماندہ صوبہ ہے یہاں پر پہلے ہی بنیادی انفراسٹرکچر کی کمی ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ سی پیک کے منصوبے کے پیش نظر یہاں پر بنیادی انفراسٹرکچر کی مضبوط بنایا جائے۔ انہوں نے صوبے میں امن وامان کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چھوٹے موٹے واقعات امن وامان میں رخنہ نہیں ڈال سکتے اور وہ ناراض لوگ جنہوں نے ہتھیار ڈالے اور اپنے آپ کو قومی دھارے میںشامل کیا ہے یہ عمل خوش آئند ہے۔ انہوں نے صوبے کی جغرافیائی اہمیت کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ صوبہ ایران اور افغانستان کے ساتھ طویل سرحدیں رکھتا ہے جبکہ اس کی طویل ساحلی پٹی بھی ہے جبکہ یہاں کی زرخیز زمین زرعی حوالے سے بھی اہم ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ قدرتی وسائل سے مالامال ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ ان قدرتی وسائل کو اگر استعمال میں لایا جاتے تو یہ دنیا بھر کا امیر ترین خطہ ہوگا۔ گورنر نے پاک نیوی کی جانب سے پاکستان کے ساحلی علاقوں میں 37ممالک کے اشتراک سے کی گئی امن مشقوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ اس سے دنیا کو یہ پیغام گیا ہے کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے آخر میں یادگاری شیلڈز کا تبادلہ کیا گیا۔مزید اہم خبریں
-
غزہ کی جنگ انٹرنیشنل ورلڈ آرڈر کے لیے ساکھ کی جنگ بن گئی ہے، شیری رحمن
-
خدشات ہیں شبِ برات پر بشری بی بی کے کھانے میں زہر ملایا گیا،مشال یوسف زئی
-
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کردیا
-
شیرافضل مروت کی قصورمیں درج مقدمے میں حفاظتی ضمانت منظور
-
2023میں پاکستان کو 2 ارب 35 کروڑ ڈالرز فراہم کیے، ایشیائی ترقیاتی بینک
-
سرکاری ادارے ملازمین کو پال رہے، ان کو بٹھا کر تنخواہیں دی جارہی ہیں، چیف جسٹس
-
عدالت نے عمران خان و بشریٰ بی بی کو ریاستی اداروں اور آفیشلز کیخلاف بیان دینے سے روک دیا
-
پولیس وردی پہننے پر مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
حکومت ملیریا کی روک تھام اور خاتمے کے لئے مناسب اقدامات اٹھا رہی ہے ، وزیراعظم کاملیریا کے عالمی دن پر پیغام
-
پاکستان میں انسانی حقوق کی صورتحال پر پینٹاگون کی رپورٹ:ملا جُلا رد عمل
-
سارا پیسہ سرکاری تنخواہوں میں دیتے رہیں گے؟ عوام کو کچھ نہیں مل رہا، چیف جسٹس
-
پاکستان عالمی ملیریا پروگرام کے تحت نئے اقدامات پر عمل درآمد کیلئے پرعزم ہے، صدر مملکت
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.